ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چوکیدار کی داڑھی میں تنکا ہے محمد محسن کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیا تھی: سدارامیا

چوکیدار کی داڑھی میں تنکا ہے محمد محسن کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیا تھی: سدارامیا

Sat, 20 Apr 2019 11:20:21    S.O. News Service

بنگلورو،20؍اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کو چیک کرنے کی پاداش میں انتخابی مشاہد آئی اے ایس افسر محمد محسن کو ڈیوٹی سے معطل کرنا صحیح نہیں ۔ یہ بات سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہی ۔ محمد محسن انتہائی بہادر افسر ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کو تفتیش سے گزارنے کا جرأت مندانہ اقدام کیا ہے۔لیکن خود ساختہ انتخابی چوکیدار کو اگر کسی بات کا خوف وخدشہ نہ ہوتا تو آئی اے ایس افسرمحمد محسن کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔اس طرح ٹوئٹر کے ذریعہ سدارامیا نے بی جے پی والوں سے سوال کیا ہے کہ چھپانے والی کوئی چیز نہیں ہے تو پھر تفتیش سے ڈر کس بات کا ؟ اس سے لگتا ہے کہ کچھ راز ہے جس کی پردہ داری کی جارہی ہے ۔


Share: